پاکستان میں ایران سمیت مغربی سمت سے آنے والی پروازوں کی سخت مانیٹرنگ شروع

ایران پروازوں مانیٹرنگ

کراچی : پاکستان میں ایران سمیت مغربی سمت سے آنے والی پروازوں کی سخت مانیٹر نگ شروع کردی گئی تاہم ایران کیلئے فضائی حدود بندش کا فیصلہ نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے ایرانی صوبے سیستان میں کی گئی جوابی کارروائی کے بعد سول ایوی ایشن ذرائع کی جانب سے کہا گیا کہ ایران سمیت مغربی سمت سے آنے والی پروازوں کی سخت مانیٹر نگ شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع سی اے اے کا کہنا تھا کہ مغربی سرحدوں پر فضا میں ہونی والی ہر سرگرمی کو سختی سے مانیٹر کیا جا رہاہے اور مغرب سے آنے والی تمام پروازوں سے متعلق الرٹ رہنے کی ہدایت ہے۔

ذرائع نے کہا کہ اس سے قبل مغرب کی طرف سے آنے والی پروازوں کی سخت مانیٹرنگ کبھی نہیں ہوئی، پاکستان اور ایران کی فضائی حدودتاحال کمرشل پروازوں کیلئے کھلی ہے۔

ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا ہے کہ تاحال ایران کیلئےفضائی حدودبندش کا فیصلہ نہیں کیا نہ ہی کوئی ہدایت ہے اور ایران پاکستان کےدرمیان کمرشل پروازوں کی بندش فی الحال کوئی ہدایت نہیں۔