’ 28 اگست کو ہڑتال کریں گے، قوم سے اپیل ہے ساتھ دے‘

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 28 اگست کو پورے ملک میں ہڑتال کریں  گے قوم سے اپیل ہےساتھ دے، ضرورت پڑی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت نے مہنگی بجلی اور ہوشربا مہنگائی پر ریلیف نہ دیا تو پورے ملک میں احتجاج کیا جائے گا اور حکومت کا احتجاج کو روکنا مہنگا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک گیرہڑتال حکمرانوں کو آنے والے حالات کا نقشہ دکھائے گی، آئی پی پیزکاعذاب قومی معیشت کیلئے موت کا پروانہ ہے حکومت نے معاہدےمیں آئی پی پیز پر نظر ثانی کا کہا تھا جماعت اسلامی سے کہا گیا ہمارے ہاتھ بندھے ہیں ریلیف کہاں سےدیں؟  ہم نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے سود کی شرح کم کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

https://urdu.arynews.tv/hafiz-naeem-traders-strike-28-august-2024/

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کیلئےکام کرنےمیں نااہل ثابت ہوئیں وفاقی وصوبائی حکومتیں ریلیف کےبجائے ایک دوسرے کوبلیک میل کررہی ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف کو چاہیے پورے ملک کو ریلیف دیں ہم  یوٹیلٹی  اسٹورز کو بند کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔