کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی دہشتگردانہ کارروائیوں پر عوام نے رائے دیتے ہوئے اس کے خلاف بھرپور ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی دہشتگردانہ کارروائیوں پر عوام نے رائے دیتے ہوئے اس کے خلاف بھرپور ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ہمارے پاکستان کو تباہ کرنے والے طالبان کو ختم کیا جائے اور ایسی تنظیموں اور ان کے دہشتگردوں کو سرعام سزا ملنی چاہیے۔
عوام نے جمرود میں دہشتگردی کے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ مسلمان کا تو یہ کام ہی نہیں کہ کسی مسجد یا مسلمان بھائی کو نقصان پہنچائے، یہ سب صرف اور صرف اسلام کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔
عوام نے کہا کہ ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی نے جس جانثاری کے ساتھ قربانی پیش کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔