انگلش ٹیم کے فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ ریٹائرمنٹ کے بعد کمنٹری کے شعبے میں قسمت آزمائیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں 600 سے زائد وکٹیں لینے والے اسٹیورٹ براڈ نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔
37 سالہ اسٹیورٹ براڈ پانچویں ایشیز ٹیسٹ کے اختتام پر ریٹائر ہو جائیں گے، اسٹیورٹ براڈ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کیرئیر کا 167 واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں اور انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 602 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
اس کے علاوہ اسٹیورٹ براڈ 121 ون ڈے اور 56 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیل چکے ہیں جن میں بالترتیب 178 اور 65 وکٹیں حاصل کیں۔
The single #Ashes memory Stuart Broad would rather forget 😅 pic.twitter.com/1culInTJlS
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) July 30, 2023
ذرائع کے مطابق اسٹیورٹ براڈ اب نشریات کے شعبے میں کام شروع کریں گے۔ اپنے تجربے کی بدولت وہ یقینی طور پر کرکٹ کے تجزیے اور کمنٹری کی دنیا میں ایک بالکل نئی جہت کا اضافہ کریں گے۔
ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد اسٹیورٹ براڈ کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے لیے میرا جنون ہمیشہ کی طرح مضبوط ہے یہ سیریز ایک خوشگوار اور تفریحی تجربہ رہا جس کا میں حصہ رہا ہوں۔