کینیڈا میں بھارتی پائلٹ فضائی حادثے میں ہلاک

کینیڈا میں بھارتی پائلٹ فضائی حادثے میں ہلاک

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں دو چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں نوجوان بھارتی نژاد پائلٹ فضائی ہلاک ہوگیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق ٹورنٹو میں بھارتی قونصل خانے نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دو تربیتی طیاروں کے درمیان المناک میں ہلاک ہونے والے دو پائلٹس میں ایک باھرتی نژاد طالب علم بھی شامل تھا۔

فضائی حادثہ منگل کی صبح کینیڈا کے جنوبی مینیٹوبا میں اسٹین باخ ساؤتھ ایئرپورٹ کے قریب ہارو کے ایئر پائلٹ اسکول کے زیر استعمال رن وے سے تقریباً 400 میٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔

کینیڈا میں بھارتی پائلٹ فضائی حادثے میں ہلاک

ہلاک ہونے والے پائلٹس کی شناخت بھارتی ریاست کیرالہ کے رہائشی 21 سالہ سری ہری سوکیش اور اس کی ہم جماعت 20 سالہ سوانا مے (کینیڈین شہری) کے نام سے کی گئی۔

بھارتی قونصل خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ گہرے دکھ کے ساتھ ہم سری ہری سوکیش کی المناک حادثے میں موت پر سوگوار ہیں، ہم ان کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

سری ہری سوکیش نے پرائیویٹ پائلٹ کا لائسنس حاصل کر رکھا تھا اور وہ اپنے کمرشل پائلٹ سرٹیفیکیشن کیلیے جدوجہد کر رہا تھا۔

ہارو کے ایئر پائلٹ ٹریننگ اسکول کے صدر ایڈم پینر کے مطابق حادثے کے وقت دونوں پائلٹ چھوٹے سیسنا سنگل انجن والے طیاروں میں ٹیک آف اور لینڈنگ کی مشق کر رہے تھے۔

ان کے مطابق دونوں پائلٹس نے ایک ہی وقت میں لینڈ کرنے کی کوشش کی اور چھوٹے رن وے سے چند سو گز کے فاصلے پر ٹکرا گئے۔