میکسیکو میں ایک یونیورسٹی کے طلبہ نے ڈبل روٹی کی ساڑھے چار کلو میٹر طویل قطار بنا کر گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ کارنامہ میکسیکو کی ریاست باہا کیلیفورنیا میں قائم وزکایا میکسیکلی یونیورسٹی کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے انجام دیا جنہوں نے 14 ہزار 360 تازہ روایتی بریڈ کو ترتیب دے کر ساڑھے چار کلو میٹر طویل قطار بنا کر عالمی ریکارڈ کی کتاب گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے جامعہ 440 افراد نے 90 گھنٹوں سے زیادہ وقت تک کام کیا۔ اس موقع پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کا ایک نمائندہ ریکارڈ کی تصدیق کے لیے موجود تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ 9 ہزار 874 فٹ اور 2.15 کلومیٹر طویل قطار کا تھا۔ یہ ریکارڈ بھی میکسیکو میں ہی بنایا گیا تھا اور 2020 میں ٹزیمن شہر میں ریکارڈ قائم کیا گیا تھا۔