سعودی گروپ کا حج سیزن 1445کے کامیاب اختتام کا اعلان

سعودی گروپ نے حج سیزن1445کے کامیاب اختتام کا اعلان کر دیا۔

ترجمان سعودی ایئر کے مطابق حج آپریشن کے دوران سعودی گروپ کو ذیلی شعبوں کارگو، لاجسٹکس، کیٹرنگ، گراؤنڈ سروسز، مینٹیننس اور دیگر کی بھرپورمعاونت حاصل رہی۔

سعودیہ نے چار براعظموں اور 100 سے زائد مقامات پر 20ہزار گھنٹوں پر مشتمل پروازیں آپریٹ کیں۔ 5ہزار سے زائد پروازوں کے ذریعے 10لاکھ سے زائد عازمین حج کو ان کی منزل مقصود تک پہنچایا۔

گروپ کی سستی ترین ائیرلائن  440پروازوں کے ذریعے 70ہزار سے زائد عازمین حج کوفلائی ڈیل سفری سہولیات فراہم کر کے کامیاب حج سیزن میں اہم کردار ادا کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ عازمین حج میں نمایاں تعداد پاکستانی حجاج کرام کی تھیں، حج سیزن 1445 ہجری کے دوران سعودیہ کی غیر معمولی کارکردگی نے پاکستانی مسافروں کیلئے ایک نیا معیار قائم کیا ہے، کراچی، لاہور اور اسلام آباد جیسے بڑے شہروں سے متعدد پروازوں کے ساتھ سعودیہ کے وسیع نیٹ ورک اور بہترین کارکردگی کے عزم نے سفر کے ہموار اور سہل تجربے کو یقینی بنایا یہ کامیابی حج جیسے اسلامی فریضہ کی ادائیگی کو فروغ دینے کے حوالے سے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعاون کو اجاگر کرتی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودیہ اب حج سیزن 1446ہجری کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور پاکستانی عازمین حج پہلے سے بھی زیادہ موثر اور آرام دہ سفر کی توقع کرسکتے ہیں جسے ایک توسیع شدہ فلائٹ نیٹ ورک اور ایک جامع سیٹ ریٹروفٹ پروگرام کی معاونت حاصل ہوگی۔