حکومتِ پاکستان کی اضافی فنڈنگ کیلئے عالمی بینک سےکامیاب بات چیت

غربت

اسلام آباد: سماجی تحفظ کیلئے37  کروڑ ڈالر کی اضافی فنڈنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی اضافی فنڈنگ کیلئے عالمی بینک سےکامیاب بات چیت ہوئی اس سلسلے میں وزیر خزانہ شمشاد اختر سے عالمی بینک کےکنٹری ڈائریکٹر ناجےبنحسین کی ملاقات ہوئی ہے۔

عالمی بینک اور حکومت پاکستان کے درمیان سماجی تحفظ کیلئے اہم اجلاس ہوا جس میں بحران سے نمٹنے کےلیے "کرسپ ” پروگرام کی منظوری دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق کرسپ پروگرام بی آئی ایس پی کے ڈیٹا کے تعاون سےسماجی تحفظ مزید بہتر بنائے گا، کرسپ پروگرام کیلئے عالمی بینک  25 کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر آمادہ ہوا ہے۔

کرسپ پروگرام کا مقصد بحران کی صورتحال میں سماجی تحفظ بہتر بنانا ہے جب کہ پسماندہ طبقہ کیلئے 17کروڑ ڈالر کا آراےایم پروگرام بھی منظور کیا گیا ہے۔ آراےایم پروگرام کے تحت پسماندہ طبقےکو چھوٹےقرض فراہم کیےجائیں گے۔