اسلام آباد : کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو تکنیکی تربیت کی فراہمی کے سلسلے میں شروع کیے گئے پروگرام کے تحت ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد نوجوانوں نےجدید کورسز میں تربیت مکمل کر لی۔
سرکاری و نجی جامعات میں ہائی ٹیک کورسز اور ووکیشنل اسکلز کی تربیت دی گئی اور تربیتی پروگرام پر وفاقی حکومت نے10 ارب روپے خرچ کیے۔
سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے خصوصی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ میر پور کا رہائشی عادل ندیم اسکل اسکالرشپ منصوبے کے تحت ہزاروں روپے کمانے لگا ہے۔
اگر عادل ندیم جیسا بیروزگار نوجوان چند دنوں میں 50 ہزار روپے ماہانہ کما سکتا ہے تو آپ کیوں نہیں؟ میری تمام نوجوانوں سے اپیل ہے کہ حکومت کے اسکل اسکالرشپس پروگرام کے تحت جدید ہائی ٹیک کورسز اور ووکیشنل اسکلز کی تربیت حاصل کریں! میرا وعدہ ہے حکومت وسائل کی کمی رکاوٹ نہیں بننے دیگی! pic.twitter.com/W0Mj5KxaXz
— Usman Dar (@UdarOfficial) August 8, 2021
عادل ندیم کا کہنا ہے کہ ویب ڈیزائننگ شوق تھا جسے کامیاب جوان اسکل اسکالرشپس سےپورا کیا تربیت مکمل کرتے ہی ملازمت بھی مل گئی آن لائن سروسز کی فراہمی سے ماہانہ 50 ہزار روپے تک کما رہا ہوں۔
سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت ہر طرح سے نوجوانوں پر انویسٹ کر رہی ہے نوجوان جدید کورسز میں تربیت حاصل کر کے خود کو روزگار کے قابل بنائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹریننگ بغیر کسی معاوضے کے فراہم کی جا رہی ہے فارغ بیٹھنے سے بہتر ہے اسکل اسکالرشپس پروگرام کا حصہ بنیں حکومت تکنیکی تربیت کیلئےوسائل کی فراہمی میں کمی نہیں چھوڑے گی۔