کراچی کے جوڑیا بازار میں بھی چینی مزید مہنگی ہوگئی

کراچی کی ہول سیل مارکیٹ جوڑیا بازار میں بھی چینی مزید مہنگی ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کی ہول سیل مارکیٹ جوڑیا بازار میں چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد قیمت 180 روپے ہوگئی۔

ریٹیل مارکیٹ میں چینی 200 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی ہے۔

چیئرمین گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف ابراہیم کا کہنا ہے کہ شوگرز مل مالکان نے ہفتے سے چینی کی سپلائی بند کررکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شوگر مافیا قیمتوں میں اضافے کے لیے بحران پیدا کررہی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کابینہ کا ہے، یہ فیصلہ چینی کی قیمت کو مناسب سطح پر لانے کے لیے کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتار چڑھاؤ ہوتا رہتا ہے حکومت کو ان چیزوں کو ڈی ریگولیٹ کرلینا چاہیے۔