چینی یا وائٹ گولڈ! جانیے چینی کی فی کلو قیمت

لاہور: چینی کی قیمت تواتر کے ساتھ بلندی کی جانب گامزن ہے، لاہور میں فی کلو چینی 140 روپے میں فروخت ہونے لگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کی اکبری منڈی میں 50 کلو چینی کا تھیلا 6800 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ دوکاندار اسے 140 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کررہے ہیں۔

کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 136 روپے کلو چینی دکان پر پہنچ کر پڑتی ہے، اکبری منڈی میں 50 کلو چینی کا تھیلا 6800 روپے کا ہوچکا ہے۔

کریانہ ایسوسی ایشن کے مطابق چینی کی قیمت بڑھنے کے باعث 140 روپے کلو میں چینی فروخت کر رہے ہیں، محکمہ خوراک چینی کی قیمتیں کم کرانے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔

محکمہ خوراک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمت پر حکم امتناع لے رکھا ہے۔