ایس ایس جی سی نے شہریوں کی انوکھی خدمت کرتے ہوئے گیس لائینوں میں گیس کے بجائے میں پانی کی سپلائی دینی شروع کر دی۔
ایس ایس جی سی نے گیس لائینوں سے پانی نکالنے کے بجائے علاقوں کی گیس بند کرنا شروع کر دی۔
شہر کے مخلتف علاقوں گیس کی لوڈ شیڈنگ اور بندش کا دورانیہ 15 سے 20 گھنٹے ہو گیا ہے۔ پانی کی لائینوں میں پانی غائب ہو گیا ایس ایس جی سی کی لاینوں میں گیس کے بجائے پانی بھرا ہوا ہے۔
جمشید روڈ اسلامیہ کالج کے اطراف اور نارتھ کراچی سرسید ٹاون میں گیس کی لائینوں می گیس کے بجاے پانی آنا شروع ہو گیا۔
گیس لائینوں میں پانی کی وجہ سے عامل کالونی جمشید کوارٹرز، سر سید ٹاون نارتھ کراچی میں گیس کی فراہمی معطل ہے۔ علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے گیس لائینوں پانی کہ وجہ سے گیس نہیں آ رہی۔