خود کشی کی کوشش کرنے والی خاتون کو ریسکیو اہلکاروں نے انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسے بچایا کہ دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے۔
سوشل میڈیا پر آئے روز کچھ ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جن کو دیکھنے کے بعد ہم مسکرا دیتے ہیں جبکہ کچھ ویڈیوز ایسی ہوتی ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد ہم سوچنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ ایسا کیسے ہوگیا۔
کچھ ایسا ہی اس ویڈیو میں بھی ہوا جسے دیکھنے والے دنگ رہ گئے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ایک خاتون بلند وبالا رہائشی عمارت سے چھلانگ لگانے والی تھی کہ اس دوران امدادی کارکنان نے کس مہارت سے اس کی جان بچالی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امدادی کارکنان اوپر سے جال پھینکتے ہیں اور فوری طور پر چھلانگ لگا کر اس خاتون کو قابو کرکے اس کی جان بچالیتے ہیں، ریسکیورز کی بہادری دیکھ کر لوگوں نے تالیوں سے ان کا شکریہ ادا کیا۔
They risk their lives to keep us safe pic.twitter.com/tkL779bdlX
— Next Level Skills (@NextSkillslevel) June 18, 2023
اگر دیکھا جائے تو یہ لوگ حقیقی جنگجو ہیں جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر لوگوں کی جان بچاتے ہیں۔ اس ویڈیو کو نیکسٹ اسکل لیول نامی صارف نے ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے
اب تک اس ویڈیو کو 17 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں، جب کہ اس ویڈیو کو 26 ہزار سے زائد لوگوں کے لائکس دیکھے جارہے ہیں۔ ساتھ ہی اس ویڈیو پر کئی لوگوں کے تبصرے بھی دیکھے جا رہے ہیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ بہت پیاری اور شاندار ویڈیو۔ اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک اور صارف نے لکھا ان لوگوں کو سلام۔