’بس اب مجھے شادی کی تاریخ دے دو‘

سکون

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سکون‘ میں عثمان کی والدہ نے عینا کے والد سے شادی کی تاریخ مانگ لی۔

ڈرامہ سیریل ’سکون‘ میں احسن خان (ہمدان)، ثنا جاوید (عینا)، خاقان شاہ نواز (رضا)، عدنان صمد خان (عثمان)، سدرہ نیازی، قدسیہ علی، لیلیٰ واسطی، عثمان پیرزادہ، احسن تالش ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

سکون کی کہانی مصباح نوشین نے لکھی ہے جبکہ اس کے ہدایت کار سراج الحق ہیں۔

سکون کی کہانی عینا نامی نوجوان لڑکی کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جس کا کردار ثنا جاوید نے پیش کیا ہے، عینا کو ایک فرضی رشتے کی وجہ سے اپنی محبت کا ذکر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ناظرین کو ہمدان، عینا اور رضا کے درمیان محبت دیکھنے کو ملے گی جبکہ منگیتر عثمان کا سخت رویہ بھی عینا کی زندگی کو متاثر کرے گا۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ عثمان کی والدہ عینا کے گھر شادی کی تاریخ لینے آتی ہیں لینے ان کے والد انکار کردیتے ہیں اور گھر کی تزئین و آرائش اور لڑکے کی سرکاری نوکری کو جواز بناتے ہیں۔

عینا بھی عثمان سے محبت نہیں کرتی لیکن وہ منگنی ہونے کی وجہ سے خاموش ہیں۔

سکون میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھیں۔