ڈبلیو ڈبیو ای سمر سلیم 2025 میں چیمپئن شپ ٹائٹل کے لیے جان سینا اور کوڈی رہوڈز فائٹ کریں گے۔
ریسلر جان سینا اور کوڈی رہوڈز 3 اگست کو میٹ لائف اسٹیڈیم میں چیمپئن شپ ٹائٹل کے لیے آمنے سامنے ہوں گے، توقع ہے یہ ایونٹ سمر سلیم 2025 کی بڑی فائٹ کے لیے ہاؤس فل ہوگا۔
یہ فائٹ اس بات کا تعین کرے گی کہ آیا جان سینا ہیل چیمپئن کے طور پر ریٹائر ہوں گے یا کوڈی رہوڈز انہیں الوداعی میچ میں شکست دیں گے۔
جان سینا اور کوڈی رہوڈز کی فائٹ سے قبل مداحوں کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے، ایک مداح نے لکھا کہ کیا جان سینا اعلیٰ نوٹ پر کیریئر کا اختتام کریں گے؟
مقابلہ اسٹریٹ فائٹ کے قوانین کے تحت ہوگا یعنی مداخلت اور ہتھیار کو قانونی تصور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ریسل مینیا 41 کے دوبارہ میچ میں جان سینا نے حریف کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔
شائقین یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ آیا یہ میچ پچھلی لڑائیوں سے بہتر معاملہ ثابت ہو گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال ریسل مینیا 40 میں ڈبلیو ڈبلیو ای میں کوڈی رہوڈز نے رومن زینز کو شکست دے کر ان کی 1316 دنوں کی حکمرانی کا خاتمہ کیا تھا۔
یہ پہلی بار تھا کہ جب روڈز خاندان کا کوئی ریسلر ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بننے میں کامیاب ہوا۔