بھارتی گلوکارہ کی نصیبو لال سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

نصیبو لال

بھارتی گلوکارہ سنندا شرما کی پاکستان کی سینئر گلوکارہ نصیبو لال سے ملاقات کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہوگئیں۔

بالی ووڈ کی گلوکارہ و اداکارہ سنندا شرم نے حال ہی میں نصیبو لال سے ملاقات کی اور اس کی تصاویر اور ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

تصاویر میں سنندا شرما کو نصیبو لال سے پرجوش انداز میں گلے ملتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سنندا شرما نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں نصیبو لال کے گانے ’جو ہے تیرا لب جائے گا کرکے کوئی بہانہ‘ کے بول لکھے اور سینئر گلوکارہ کو اپنی زندگی کی محبت قرار دیا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ زندگی میں دو ہی لوگوں سے ملنے کی خواہش تھی، ایک نصیبو لال اور دوسرے تجمل کلیم صاحب سے۔

واضح رہے کہ سنندا شرما نے اپنے گانے ‘بلی آکھ’ سے موسیقی کی دُنیا میں قدم رکھا تھا جبکہ بالی ووڈ میں اُن کا پہلا گانا ‘تیرے نال نچنا’ تھا۔

ان کے مقبول گانوں میں تیرے نال نچنا، میں ممی نو پسند، دوجی وار پیار اور اڑ دی پھراں سمیت دیگر گانے شامل ہیں۔