سنیل شیٹی نے بیٹی کی شادی کی ان دیکھی تصویر شیئر کر دی

سنیل شیٹی نے بیٹی کی شادی کی ان دیکھی تصویر شیئر کر دی

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سنیل شیٹی نے بیٹی اتھیا کی شادی کے موقع پر لی گئی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اتھیا شیٹی آج اپنی 31ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ انہوں نے رواں برس جنوری میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر کے ایل راہول سے شادی کی۔

سنیل شیٹی نے شادی کے بعد پہلی سالگرہ پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بیٹی کی خصوصی تصویر شیئر کی جو اتھیا کی ہلدی کی رسم کے دوران لی گئی تھی۔

تصویر میں اداکار بیٹی کے گال پر بوسہ دے کر اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر سپُر اسٹار کے مداحوں اور دیگر صارفین نے باپ بیٹی کے درمیان بے حد محبت دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور اتھیا کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

سنیل شیٹی کو حال ہی میں ویب سیریز ’ہنٹر‘ میں دیکھا گیا جبکہ وہ ’ہیرا پھیری 3‘ اور ’آوارہ پاگل دیوانہ 2‘ میں نظر آئیں گے۔