شاہد آفریدی اور سنیل شیٹی کے مابین ملاقات کی ویڈیو کے چرچے

شاہد آفریدی اور سنیل شیٹی کے مابین ملاقات کی ویڈیو کے چرچے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور بالی وڈ کے سُپر اسٹار سنیل شیٹی کے درمیان ہونے والی ملاقات نے سب کو حیران کر دیا۔

سوشل میڈیا پر آج صارفین کو ایک ایسی دلچسپ ویڈیو دیکھنے کو ملی جس میں شاہد آفریدی اور سنیل شیٹی خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے سے ملاقات کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق کپتان نے بالی وڈ اداکار کے سامنے اپنی فیملی کو متعارف کروایا اور سنیل شیٹی سے کہا کہ ’میں آپ کو صرف ٹی دی پر دیکھا ہے۔‘

کہا جا رہا ہے کہ مذکورہ ملاقات امریکا کے ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی تاہم اس حوالے سے مستند رپورٹس نہیں ہیں۔

یہ ملاقات اس لیے بھی کافی اہم ہے کیونکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان طویل عرصے سے تعلقات خراب ہیں جس کے باعث نہ صرف دونوں ممالک کے شہریوں بلکہ فنکاروں کے درمیان بھی فاصلہ ہے۔

شاہد آفریدی اور سینل شیٹی کے پاکستان اور بھارت میں موجود مداحوں نے اس ملاقات کو سراہا اور دونوں کے رویے کی تعریف کی۔