بنگلور: ساف چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ساف چیمپئن شپ میں بھارت کی فٹبال ٹیم نے پاکستان کو باآسانی 4-0 سے شکست دے دی، بھارتی ٹیم شروع ہی سے میچ پر حاوی رہی اور پاکستان کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے۔
بھارتی کپتان سنیل چھیتری نے ہیٹ ٹرک اسکور کی۔
بھارتی ٹیم کے کپتان سنیل چھیتری نے میچ کے 10، 16 اور 74ویں منٹ میں گول کیے۔
FULL TIME!!!
Indian skipper Sunil Chhetri led his side from the front with a hat trick and powered his side to a resounding 4-0 victory over arch-rivals Pakistan in the SAFF Championship opener.
Catch the action Live in HD on #ASportsHD or steam live on #ARYZAP:… pic.twitter.com/wj9lMos5gW
— ASports (@asportstvpk) June 21, 2023
میچ میں بھارت کی میچ پر گرفت 70 فیصد تک پائی گئی ہے جبکہ پاس کرنے کی ایکوریسی بھی 85 فیصد ہے۔
دوسری طرف گروپ کے پہلے ہی میچ میں پاکستان کی روایتی حریف کے خلاف میچ پر گرفت صرف 30 فیصد رہی جبکہ اس کی بال پاس کرنے کی ایکوریسی بھی صرف 65 فیصد رہی۔
واضح رہے کہ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیپال اور کویت کی ٹیمیں ہیں، پاکستان کا اگلا میچ 24 جون کو کویت جبکہ نیپال سے 27 جون کو ہوگا۔