سنیل نارائن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کے اسپنر سنیل نارائن نے اتوار 05 نومبر کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔
نارائن نے ویسٹ انڈیز کے لیے 65 ون ڈے، 51 ٹی ٹوئنٹی اور 6 ٹیسٹ کھیلے اور تمام فارمیٹس میں 165 وکٹیں حاصل کیں۔
35 سالہ کھلاڑی ویسٹ انڈیز کی 2012 کے T20 ورلڈ کپ جیتنے کی مہم کا بھی حصہ تھے۔
نارائن نے اپنی ریٹائرمنٹ کی خبر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے تمام مداحوں، ساتھیوں اور چاہنے والوں کے لیے بین الاقوامی کرکٹ سے میری ریٹائرمنٹ! میں ہمیشہ کے لیے شکر گزار ہوں گا۔