شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کو سیاحتی سفر کرسکتی ہوں لیکن پاکستان کے علاوہ کہیں نہیں رہ سکتی۔
اداکارہ سنتیا مارشل نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور کہا کہ میرا خواب ہے کہ دنیا کی ہر جگہ دیکھنی ہے، ہر سال کوشش ہوتی ہے پیسے جمع کرکے نئے سیاحتی سفر پر جاؤں۔
سنیتا مارشل نے کہا کہ کئی ممالک کا سفر کرچکی ہوں اور ابھی بہت سی جگہیں ایسی جہاں جانا چاہتی ہوں لیکن جہاں تک رہنے کا تعلق ہے تو میں پاکستان کے علاوہ کہیں نہیں رہ سکتی۔
انہوں نے بتایا کہ ’میرا پورا خاندان انگلینڈ میں مقیم ہے، ایک بہن امریکا میں رہتی ہے دوسرا بھائی کینیڈا میں ہے لیکن مجھے کہیں نہیں جانا مجھے پاکستان میں ہی رہنا ہے۔‘
میزبان کا کہنا تھا کہ ’آپ کو یہیں رہنا ہے جہاں ڈکیتی اور فائرنگ ہورہی ہے۔‘
سنیتا مارشل نے کہا کہ یہ سب بھی ہے لیکن ساتھ میں خوشیاں بھی ہیں میرے خیال میں اگر آپ مالی طور پر خوشحال ہیں تو پاکستان رہنے کے لیے بہترین جگہ ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ کے شوہر حسن احمد پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار ہیں، دونوں کی شادی 2008 میں ہوئی تھی، جبکہ دونوں کے دو بچے ہیں، جن میں سے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں۔
اداکارہ سنیتا مارشل نے سنہ 2000 میں شوبز میں قدم رکھا تھا، ابتدائی سالوں میں انہوں نے ماڈلنگ میں خوب نام کمایا، بعد ازاں سنیتا نے اداکاری کے میدان میں بھی خوب پذیرائی حاصل کی۔
یاد رہے کہ سنیتا مارشل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں ’اسما‘ کا کردار نبھا رہی ہیں۔