سنیتا مارشل نے فیملی کے ساتھ سیر و تفریح کی ویڈیو شیئر کردی

سنیتا مارشل

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنیتا مارشل نے فیملی کے ساتھ سیرو تفریح کی ویڈیو شیئر کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سنیتا مارشل نے شوہر حسن احمد اور بچوں کے ساتھ پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی سیر و تفریح کی ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ویڈیو میں سنیتا مارشل اور ان کی فیملی کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

سنیتا مارشل نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ ایک حیرت انگیز سفر رہا ہے، پاکستان بہت خوبصورت ہے اور بہت کچھ دریافت کرنا ہے۔

اس سے قبل بھی اداکارہ نے تصاویر شیئر شیئر کی تھیں جس میں انہیں اور فیملی کو جھیل کے کنارے درخت پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ سنیتا مارشل کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد دس لاکھ سے زائد ہے، اداکارہ سوشل میڈیا پر اکثر اپنی اور فیملی کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

سنیتا مارشل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں ’اسما‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ اداکارہ کے شوہر حسن احمد ’نصیر‘ کا کردار ادا کررہے ہیں۔

بے بی باجی کی دیگر کاسٹ میں منور سعید، ثمینہ احمد، سعود قاسمی، جویریہ سعود، جنید جمشید نیازی، طوبیٰ انور، فضل حسین، عینا آصف ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے ہیں۔