’صدف کنول کو ماڈلنگ ہی کرنی چاہیے اداکاری نہیں‘

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ صدف کنول کو اداکاری نہیں ماڈلنگ ہی کرنی چاہیے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام دی فورتھ امپائر شو میں شوبز جوڑی اداکار حسن احمد اور سنیتا مارشل نے شرکت کی اور میزبان فہد مصطفیٰ کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔

فہد مصطفیٰ نے سنیتا سے پوچھا کہ ’کس اداکارہ کو ماڈلنگ ہی کرنی چاہیے اداکاری نہیں؟ انہیں تین آپشنز دیے گئے جن میں عفت عمر، آمنہ الیاس اور صدف کنول شامل تھیں۔

سنیتا مارشل نے کہا کہ ’صدف کنول کو ماڈلنگ ہی کرنی چاہیے اداکاری نہیں۔

میزبان نے دوسرا سوال کیا کہ سوشل میڈیا پر زیادہ اداکاری پر توجہ دیں یہ مشورہ مہوش حیات، منال خان اور علیزے شاہ میں سے کسے دیں گی۔

سنیتا مارشل نے اداکارہ علیزے شاہ کا نام لیا۔

ایک اور سوال کے جواب میں سنیتا مارشل نے کہا کہ ’اب ہیروئن کے کردار زیادہ آفر نہیں ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ماڈلنگ سے اداکاری اس لیے شروع کی کہ اس میں زیادہ مشہور ہوجاتے ہیں۔

واضح رہے کہ سنیتا مارشل اے آر وائی ڈٰیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پنجرہ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں، دیگر کاسٹ میں عمیر رانا، حدیقہ کیانی، عاشر وجاہت، زوہاب خان، عینا آصف، احمد عثمان ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی ’والدین اور بچوں کے درمیان تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے کہ کس طرح والدین دو بچوں کے ساتھ اچھا برتاؤ جبکہ دوسرے بچے کو ہر بات پر ڈانٹ ڈپٹ کرتے ہیں جس سے اس کی زندگی پر منفی اثر پڑتا ہے۔‘