بالی ووڈ اسٹارز سنی دیول اور بوبی دیول نے اپنی ماں اور دھرمیندر کی پہلی بیوی پرکاش کور کی سالگرہ پُرجوش انداز میں منائی اور تصاویر شیئر کیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ’غدر ٹو‘ کے اداکار سنی دیول نے ایک دلکش تصویر پوسٹ کی جس میں وہ اور ان کی ماں نظر آرہے ہیں، اس میں واضح ہے کہ ماں اور بیٹے کی جوڑی کافی خوش اور کیمرے کے سامنے پوز دے رہے ہیں۔
پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سنی دیول نے لکھا، ’’ہیپی برتھ ڈے ماما‘‘، بوبی دیول نے بھی اپنی ماں کے لیے دلی جذبات کا اظہار کیا۔
بوبی نے انسٹاگرام پر پرکاش کور کے ساتھ ایک خوبصورت سیلفی شیئر کی اور پوسٹ کے عنوان میں لکھا کہ ’’میری ہر چیز کو سالگرہ مبارک ہو۔ ماما میں آپ سے پیار کرتا ہوں۔‘‘
خیال رہے کہ ماضی کے سپراسٹار دھرمیندر نے 1953 میں پرکاش کور سے شادی کی تھی جب انھوں نے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا، سنی اور بوبی کے علاوہ دھرمیندر کی پہلی بیوی سے بیٹیاں وجیتا اور اجیتا بھی ہیں۔
تاہم ہندی فلموں میں کام کرتے ہوئے دھرمیندر اداکارہ ہیما مالنی کے قریب ہو گئے اور 1980 میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے، دھرمیندر اور ہیما مالنی کی بیٹیاں ایشا اور اہانہ ہیں۔