بھارتی ایئرلائن کی لاپروائی سے نامور اداکارہ قیمتی سامان سے محروم

بھارتی ایئرلائن کی لاپروائی سے نامور اداکارہ قیمتی سامان سے محروم

ممبئی: بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مشہور اداکارہ سوربھی چاندنا کا قیمتی سامان ایئرپورٹ پر مبینہ طور پر چوری کر لیا گیا۔

بالی وڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق سوربھی چاندنا کو وستارا ایئرلائنز میں سفر کرنے کا ناخوشگوار تجربے کے سامنا رہا جس کا اظہار انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کیا۔

سوربھی چاندنا نے اپنے مداحوں اور دیگر انسٹاگرام صارفین کو بتایا کہ کیسے وستارا ایئرلائنز کی لاپروائی کے سبب ان کا قیمتی سامان کھو گیا اور اس وجہ سے وہ ذہنی اذیت کا شکار ہوئیں۔

بھارتی اداکارہ جب ممبئی ایئرپورٹ پر اتریں تو انہیں اپنا سامان تلاش کرنے میں انتہائی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے ایئرلائنز کے اسٹاف کو اس بارے میں بتایا کہ لیکن شنوائی نہیں ہوئی۔

سوربھی چاندنا نے انسٹاگرام پر لکھا کہ سب سے گھٹیا ایئرلائن کا ایوارڈ وستارا کو جاتا ہے، میرا قیمتی بیگ طیارے سے آف لوڈ کیا گیا لیکن وہ مجھ تک نہیں پہنچا، میرا پورا وقت اسے ڈھونڈنے میں برباد ہوگیا اور ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا کہ میرا سامان ممبئی ایئرپورٹ پر اتارا گیا بھی ہے یا نہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ایئرلائن کے نااہل عملے نے جھوٹے وعدے کیے، اسٹاف کو بھی نہیں معلوم کہ میرا سامان کہاں گیا، اس وجہ سے انتہائی ذہنی اذیت میں رہی۔

سوربھی چاندنا نے مزید لکھا کہ میرا مشورہ ہے اس ایئرلائن کے ذریعے سفر کرنے سے قبل سو بار سوچ لیں۔