اس ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کے اعداد وشمار آپ کو حیران کر دیں گے!

بنگلا دیشی کرکٹر شکیب الحسن کے وارنٹ گرفتاری جاری

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر میں منگولیا اور سنگاپور میں کھیلے گئے میچ کے اعداد وشمار آپ کو حیران کر دیں گے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں ملائیشیا میں منعقدہ ایشیا کوالیفائر ون راؤنڈ میں منگولیا کی پوری ٹیم 10 اوورز میں صرف 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بانگی میں کھیلے گئے میچ میں سنگاپور نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کو اس کے بولرز نے درست ثابت کیا اور منگولین بیٹنگ لائن کو تباہ کرتے ہوئے پوری ٹیم کو دس اوورز میں صرف 10 رنز کے مجموعے پر ڈھیر کر دیا۔

منگولیا کے پانچ بلے باز صفر پر آؤٹ ہوئے۔ ہرشا نے تین رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔
سنگاپور کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف ایک اوور سے بھی قبل صرف پانچ گیندیں کھیل کر ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

منگولیا نے 10 رنز پر آؤٹ ہوکر آئل آف مین کا ریکارڈ برابر کیا جو ان اسپین کے خلاف میچ میں قائم ہوا تھا۔ بولر کا اپنے بولنگ کوٹے میں دیے گئے رنز سے زیادہ وکٹیں لینا، یہ اعزاز اس سے قبل کسی بولر کے پاس نہیں۔

ہدف کے حصول کے لیے کم سے کم گیندیں کھیلنے کا ریکارڈ بھی پہلی بار ہی قائم ہوا۔