بھارت نے ٹی ٹوئنٹی کپتان کا اعلان کر دیا

سری لنکا کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کے لیے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے سوریا کمار کو کپتان مقرر کیا ہے۔

بھارت نے سری لنکا کے آئندہ دورے کے لیے سوریا کمار یادیو کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے جب کہ شبھمن گل کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے دونوں اسکواڈز کے لیے نائب کپتان مقرر کیا ہے۔

سوریا کمار 68 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں اور انہوں نے گزشتہ سال اہم کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے خلاف ٹیم کی قیادت کی تھی لیکن اب وہ مختصر ترین فارمیٹ میں قیادت سنبھالیں گے۔

اسکواڈ میں کئی جانے پہچانے چہرے شامل ہیں جیسے ہاردک پانڈیا، ارشدیپ سنگھ، محمد سراج، اور اکسر پٹیل زمبابوے سیریز میں شرکت نہ کرنے کے بعد واپس لوٹ رہے ہیں۔

جسپریت بمراہ کو اس دورے کے لیے آرام دیا گیا ہے جب کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی ون ڈے کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

سری لنکا کا بھارتی وائٹ بال ٹور بھی گوتم گمبھیر کی ٹیم کے نئے کوچ کے ساتھ ہو گیا جو راہول ڈریوڈ کے بعد پہلی بار ٹیم کی کوچنگ کر رہے ہیں۔