سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں سوریا کمار یادیو کو بھارت کے لیے گیم چینجر قرار دے دیا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کل پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، بھارت نے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو شکست دی تھی جبکہ پاکستان کو امریکا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
آئرلینڈ کے خلاف سوریا کمار یادیو نے صرف چار گیندوں کھیلی اور 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔
تاہم ہربھجن سنگھ نے سوریا کمار یادیو کو بھارت کے لیے گیم چینجر کھلاڑی قرار دیا ہے۔
ہربھجن سنگھ نے کہا کہ میرے خیال میں سوریا کمار یادیو ایسا کھلاڑی ہے جو میگا ایونٹ میں بھارت کے لیے گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب سوریا کمار 10 یا 15 گیندیں کھیلیں گے تو وہ بھارتی ٹیم کے لیے وننگ رنز بنائیں گے۔