آنجہانی اداکار سشانت سنگھ کے ہمشکل کی ویڈیو وائرل

سشانت سنگھ

بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ہمشکل کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

بالی ووڈ کے ہر دلعزیز آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے مداح اداکار کے ہم شکل کو دیکھ کر جہاں خوش ہوئے وہیں بیشتر مداحوں کو ان کی یاد ستانے لگیں۔

انسٹاگرام پر آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت سے مشابہت رکھنے والے ڈونم آیان نامی صارف نے چند ویڈیوز شیئر کی ہیں جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

ان ویڈیوز کو دیکھ کر سشانت سنگھ راجپوت کی یادیں تازہ تو ہوجاتی ہیں اور بعض صارفین ان ویڈیوز کو پسند بھی کر رہے ہیں۔تاہم ان کی ویڈیوز نے سشانت سنگھ راجپوت کے بیشتر پرستاروں کے دل بھی توڑ دیئے، کیونکہ ان ویڈیوز کو دیکھ کر پہلی نظر میں گمان ہوتا ہے کہ شاید ڈونم آیان نامی صارف آنجہانی اداکار کا ہم شکل ہے۔

تاہم سشانت سنگھ راجپوت کے مداحوں کا دل اُس وقت ٹوٹ گیا جب انہیں اندیشہ ہوا کہ ڈونم آیان نے چند لائکس اور ویوز کے لئے ان ویڈیوز میں مصنوعی ذہانت (اے آئی ٹیکنالوجی) کا استعمال کیا ہے۔

خیال رہے کہ ڈونم آیان نامی صارف نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر 26 جون 2023 سے پوسٹنگ شروع کی ہے اور ان کے اکاونٹ پر صرف 35 ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین ان کی ویڈیوز پر کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ صرف لائکس اور ویوز کی خاطر اس طرح کی ویڈیو بنانا بند کریں اس سے ہزاروں مداحوں کے جذبات کو تکلیف پہنچتی ہے۔ تاہم بعض صارفین کا کہنا ہے کہ ان کی ویڈیوز کو دیکھ کر لگتا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت آج بھی زندہ ہیں۔