ہارٹ اٹیک کے بعد زندگی میں کیا تبدیلی آئی؟ سشمیتا سین نے بتا دیا

ہارٹ اٹیک کے بعد زندگی میں کیا تبدیلی آئی؟ سشمیتا سین نے بتا دیا

ممبئی: بھارت کی پہلی مس یونیورس کا اعزاز حاصل کرنے والی مشہور بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے ہارٹ اٹیک (دل کا دورہ) کے بعد زندگی میں آنے والے بدلاؤ کے بارے میں بتا دیا۔

سشمیتا سین نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ہارٹ اٹیک زندگی کا مشکل مرحلہ تھا جو گزر گیا، بہت خوش قسمت ہوں کہ اب زندگی کا دوسرا مرحلہ شروع ہے، ہارٹ اٹیک سے خوف میں مبتلا نہیں ہوئی بلکہ زندگی کا احساس ہونے لگا ہے اور میں کسی نئی چیز کے انتظار میں ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ جب آپ ایک بار پھر جینے کا موقع حاصل کرتے ہیں تو آپ اپنی زندگی کو اہمیت دیتے ہیں اور اس کا خوب خیال رکھتے ہیں۔

سشمیتا سین کو رواں سال مارچ میں دل کا دورہ پڑا تھا اور انہوں انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کو یہ افسوسناک خبر سنائی تھی۔ اداکارہ کے مطابق دل کی شریان 95 فیصد تک بند ہو چکی تھیں۔

ہارٹ اٹیک کے باعث سشمیتا سین کی او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر آئندہ ریلیز کی جانے والی سیریز ’آریہ 3‘ کی شوٹنگ ملتوی کر دی گئی تھی تاہم حال ہی میں اسے دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سشمیتا سین بہت جلد فلم ’تالی‘ میں ایک خواجہ سرا کا کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گی۔ فلم 15 اگست بھارت کے یومِ آزادی پر JioCinema پر ریلیز کیا جائے گا۔