اسلام آباد : پولیس کی تحویل سے ریپ کیس کا ملزم فرار ہوگیا، ملزم حمزہ کو دو روز قبل پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس کی حراست سےزیادتی کیس کا ملزم فرار ہوگیا، ملزم کیخلاف تھانہ بنی گالہ میں 12 اپریل کو 11 سالہ بچی سےزیادتی کا مقدمہ درج ہوا تھا۔
جس پر ملزم حمزہ کو2دن پہلےزیادتی کے الزام میں گرفتارکیا گیا تھا اور بعد میں تفتیشی افسر نے عدالت سےملزم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈحاصل کیا
تفتیشی افسر نے ملزم کو ایس ایس آئی یو کے اہلکاروں کے حوالے کیا تھا تاہم ملزم ہتھکڑی سے ہاتھ نکال کر فرار ہوگیا۔
پولیس کی حراست سے ملزم کے فرار پر ڈی آئی جی آپریشن نے نوٹس لیتے ہوئے تفتیشی افسر سمیت دو تھانوں کے محرر کو معطل کردیا۔