صوابی میں دلہے کی گاڑی نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں دلہے سمیت کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مردان کے ضلع صوابی یار حسین ڈگری کالج کے قریب دلہے کی گاڑی پل سے نالے میں گرنے سے دلہا اور تین سالہ بچہ جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بارات یعقوبی سے واپس مردان جھنڈے جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے دلہے اور بچے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ حادثے میں زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔