سوارا بھاسکر نے ولیمے میں پاکستانی لہنگا پہنا، تصاویر وائرل

سوارا بھاسکر

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے ولیمے میں پاکستانی لہنگے کا انتخاب کرکے سب کے دل جیت لیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ سوارا بھاسکر نے لکھا کہ میرے ولیمے کا لہنگا لاہور سے دبئی، ممبئی، دہلی اور بالآخر بریلا پہنچا۔

انہوں نے لکھا کہ ’پاکستانی ڈیزائنر علی ذیشان کے ٹیلنٹ کی قائل ہوں، ان کے کام، گرمجوشی اور سخاوت نے مجھے ان کی تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔

اداکارہ کے ولیمے کے لباس کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ سوارا بھاسکر اور ان کے شوہر فہد احمد نے نئی دہلی میں اپنی شادی کا ریسپشن منعقد کیا جس میں کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے بھی شرکت کی تھی۔

اس موقع پر سوارا بھاسکر  نے آتشی لہنگا جبکہ فہد نے سنہری شیروانی زیب تن کی تھی۔

سوارا اور ان کے شوہر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں جس پر بالی ووڈ فنکار اور عام افراد اپنی دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

اداکارہ کے شوہر فہد احمد کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ریاست مہاراشٹر میں سماج وادی پارٹی کے یوتھ ونگ کے صدر ہیں اور اکثر سماجی مسائل پر آواز اٹھاتے ہیں۔