خاتون نے ریسٹورنٹس سے لابسٹر خرید کر آزاد کر دیا

اطالوی جزیرے کا دورہ کرنے والی ایک سیاح نے کھانے کے لیے خریدا لابسٹر واپس سمندر میں پھینک دیا۔

اطالوی جزیرے سارڈینیا پر ایک غیر معمولی واقعے میں ایک سیاح نے مقامی ریسٹورنٹ سے 200 ڈالر میں لابسٹر خرید کر واپس سمندر میں چھوڑ دیا۔

خاتون اور اس کے شوہر کا تعلق سوئٹزرلینڈ سے تھا اور وہ سارڈینیا جا رہے تھے۔ رپورٹس کے مطابق ویٹر ایک زندہ لابسٹر لایا جس کا وزن کرنے کے بعد جوڑے نے اس کی قیمت ادا کر کے آزاد کر دیا۔

سوئس جوڑے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کئی اکاؤنٹس سے شیئر کی جاچکی ہے جس میں صارفین اس عمل پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

https://x.com/agentbowner/status/1703859565077340282?s=20

ریسٹورنٹس کے مالکان انتونیو اور گیانلوکا فاسولینو نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ خاتون نے لابسٹر کو پیار کیا اور پھر اسے آزاد کر دیا۔

ایک اطالوی روزنامے سے بات کرتے ہوئے انتونیو نے کہا، "خاتون ہمارے ریسٹورنٹ میں داخل ہوئی اور فوراً ہی دروازے پر موجود ایکویریم سے ٹکرائی اس نے مجھ سے پوچھا کہ کیا لابسٹر کو سمندر میں چھوڑا جا سکتا ہے تو میں نے ہاں کیاجس کے بعد شوہر کے ساتھ مل کر اس خاتون نے لابسٹر کو آزاد کر دیا۔