اداکار سید جبران کا کہنا ہے کہ وقت کی بہت پابندی کرتا ہوں اس وجہ سے اہلیہ سے ڈانٹ پڑتی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے کرکٹ اسپیشل شو ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں اداکار سید جبران نے شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی کی جانب سے پوچھے گئے معصومانہ سوالات کے جوابات دیے۔
سید جبران نے کہا کہ میں بہت ٹیلنٹڈ اور خوبصورت ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ وقت کی بہت زیادہ پابندی کرنے کی وجہ سے بیگم سے ڈانٹ پڑتی ہے۔
کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی سے متعلق سید جبران نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے ناامید کیا ہے اور اب تو اس کی عادت ہوگئی ہے۔
اداکار نے کہا کہ بہروز سبزواری بہترین اداکار ضرور ہیں لیکن اچھے کمنٹس کرنے والے نہیں ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں سید جبران نے کہا کہ ہمایوں سعید بہت لکی ہیں جبکہ ایوارڈ شوز ’مفتا‘ ہوتے ہیں، مفت میں وہاں پر لوگ سیر کرنے جارہے ہوتے ہیں۔