’آپ کو اپنی زندگی کہنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں‘

سائرہ یوسف

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف اور اداکار عدیل حسین کے افیئر کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

سائرہ یوسف اور عدیل حسین نے 2011 میں نجی ٹی وی ڈرامہ سیریل سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، دونوں کو حقیقی زندگی میں بھی اکثر مختلف مواقعوں پر ساتھ دیکھا گیا۔

آخری بار عدیل حسین کو سائرہ یوسف کے کپڑے کے برانڈ کی لانچنگ اور ایک شادی میں دیکھا گیا تھا۔

یہ پڑھیں: کیا سائرہ یوسف دوسری شادی کر رہی ہیں؟

تاہم اب سائرہ یوسف اور عدیل حسین کی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس سے ان کے تعلقات کے بارے میں بحث چھڑ رہی ہے۔

عدیل حسین نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کی بھانجی اور سائرہ یوسف ایک ساتھ مسکرا رہے ہیں۔

اداکار نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کسی کا نام لیے بغیر لکھا کہ ’آپ کو اپنی زندگی کہنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں۔‘

سوشل میڈیا صارفین انہیں ایک ساتھ دیکھ کر کافی پرجوش ہیں اور بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ عدیل حسین کا کیپشن سائرہ یوسف کے لیے ہے۔

سابق پاکستانی اداکارہ سدرہ بتول نے لکھا کہ اگر یہ سچ ہے تو میں ان دونوں کے لیے خوش ہوں۔ ایک اور نے تبصرہ کیا، "واہ، میرا نصیب کے بعد سے میں ان سے ہمیشہ محبت کرتا ہوں، اگر وہ ایک ساتھ ہیں یا شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہ بہت اچھی خبر ہے۔

Are Syra Yousaf & Adeel Hussain In a Relationship

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سائرہ یوسف کو زندگی میں آگے بڑھنے اور خوش رہنے کا حق ہے، میں اس کے لیے خوش ہوں، وہ اس کی مستحق ہے۔

دوسری جانب ایک مداح نے کہا کہ کیپشن عدیل کی بھانجی کے لیے تھا۔