سائرہ یوسف نے معنی خیز پیغام شیئر کردیا

سائرہ یوسف

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے سوشل میڈیا پر معنی خیز پیغام شیئر کردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سائرہ یوسف نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سنجیدگی کا تاثر دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے معروف امریکی بزنس مین رے ڈیلیو کا پیغام شیئر کیا۔

سائرہ یوسف نے لکھا کہ ’اگر آپ کے پاس کسی اور کی آنکھوں سے چیزوں کو دیکھنے کی طاقت ہے تو یہ سیاہ اور سفید رنگ میں جانے جیسا ہے یا دو جہتوں سے تین جہتوں تک۔‘

انہوں نے چند گھنٹوں قبل تصاویر اور پیغام شیئر کیا جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

واضح سائرہ یوسف سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی اور بیٹی نورے شہروز کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی سائرہ یوسف نے بیٹی کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

یاد رہے کہ سائرہ یوسف نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے میگا کاسٹ ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جسے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا تھا۔