’نورو بابا کو سالگرہ مبارک‘

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے ننھی بیٹی نورے شہروز کی سالگرہ کی دلکش ویڈیو شیئر کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سائرہ یوسف نے بیٹی نورے کی 8ویں سالگرہ کی ویڈیو شیئر کی جس میں نورے کو مختلف مقامات پر لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’نورے بابا سالگرہ مبارک ہو۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syra Yousuf (@sairoz)

سائرہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور نورے کو سالگرہ کی مبارک باد دے رہے ہیں۔

نورے کو سالگرہ کی مبارک باد دینے والوں میں اداکارہ حرا مانی، عروسہ صدیقی، منال خان بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سائرہ یوسف نے چند ماہ قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے میگا کاسٹ ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں ’آرزو ڈینئل‘ کا کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syra Yousuf (@sairoz)

یاد رہے کہ شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے علیحدگی اختیار کرلی تھی دونوں کی ایک بیٹی نورے شہروز ہیں جبکہ شہروز نے اداکارہ صدف کنول سے دوسری شادی کرلی ہے۔