ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے دوسری شادی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے میگا کاسٹ ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں آرزو ڈینئل کا کردار نبھانے والی اداکارہ سائرہ یوسف نے ایک ویب شو میں گفتگو کی اور دوسری شادی سے متعلق بھی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
سائرہ یوسف کا کہنا تھا کہ ‘ہاں میں سوچتی ہوں کیونکہ شادی خوبصورت ہوتی ہے اور میرا خیال یہ ہے کہ انسان اکیلے زندگی کیوں گزارے؟ مجھے اس میں کوئی منطق سمجھ نہیں آتی’۔
سائرہ نے کہا کہ ’میرا یہی خیال ہے کہ آپ کو زندگی گزارنے کے لیے ایک ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے، اس سے آپ کی زندگی آسان ہوجاتی ہے۔‘
انہوں نے کہا ‘میں اس وقت ایک ماں ہوں، ظاہر ہے بیٹی نورے بھی بڑی ہوجائے گی اور اس کی اپنی زندگی ہوگی اور میں دیکھنا چاہوں گی کہ وہ اپنے مطابق جیے۔
واضح رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی اکتوبر 2012 میں شادی ہوئی تھی لیکن فروری 2020 میں دونوں کی طلاق ہوگئی تھی، سائرہ اور شہروز کی ایک بیٹی نورے شہروز ہے۔
بعد ازاں مئی 2020 میں شہروز نے ماڈل صدف کنول سے شادی کا اعلان کیا تھا جوڑے کے ہاں گزشتہ ماہ بیٹی ‘زہرا’ کی پیدائش ہوئی۔