ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت مقابلے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

ٹی 20 ورلڈ کپ

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پاک بھارت مقابلے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا ابتدائی شیڈول تیار کرلیا گیا ہے جس میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔

میگا ایونٹ کا آغاز 4 تا 20 جون امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا جس میں کل 20 ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں، پانچ پانچ کے چار گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پاکستان کے گروپ میں بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا اور میزبان امریکا شامل ہیں۔

قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکا جبکہ 9 جون روایتی حریف بھارت کے خلاف نیویارک میں مدمقابل آئے گی۔ اس میچ کو برصغیر کے ٹائم زون سے متعلق کرائے جانے کا امکان ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین کرکٹ لطف اندوز ہوسکیں۔

قومی ٹیم 11 جون کو کینیڈا جبکہ 16 جون کو آئرلینڈ سے فلوریڈا میں میچ کھیلے گی۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے حتمی شیڈول کا اعلان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے کیا جائے گا۔