بنگلہ دیش نے نیدرلینڈز کو ہرا کر سری لنکا کو ورلڈ‌ کپ سے باہر کردیا

ٹی 20 ورلڈ کپ 27ویں میچ میں بنگلہ دیش نے نیدرلینڈز کو 25 رنز سے شکست دے دی جس کے بعد سری لنکا کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی۔

کنگز ٹاؤن میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں بنگلہ دیش کی جانب سے دیے گئے 160 رنز کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بناسکی۔

سبرینڈ کے 33 رنز پر نیدرلینڈز کے کام نہ آسکے، وکرات سنگھ 26 اور کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

بنگلہ دیش کی جانب سے رشد حسین نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، مستفیض الرحمان، تنظیم حسن اور تسکین احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔شکیب الحسن 64 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

اس کے علاوہ تنزید حسن 35، محموداللہ  25 ، توحید 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے آریان دت اور میکرین نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

نیدرلینڈز اور بنگلادیش ایونٹ میں اپنا آج تیسرا میچ کھیل رہے ہیں، دونوں کو ایک میچ میں کامیابی اور ایک میں شکست ہوئی۔