انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میلہ آج سے سج رہا ہے، ایونٹ کے پہلے میچ میں عمان نے ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئی سی سی کے تحت منعقدہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میلہ آج سے عمان اور متحدہ عرب امارات میں سج گیا ہے، ایونٹ کے پہلے روز عمان اور پاپوا نیو گنی ایکشن میں نظر آئیں گے جب کہ دوسرا مقابلہ بنگلادیش اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان ہوگا۔
ایونٹ کے پہلے میچ میں عمان نے ٹاس جیت پر پاپوا نیو گنی کو پہلے بلے بازی کا موقع دیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے رنگا رنگ میلے سے متعلق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی ٹوئٹ کیا اور کہا کہ ’ایکشن سے بھرپور کرکٹ شروع ہوگئی‘۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز ہوگیا۔ پہلے میچ میں عمان کا پاپوا نیو گینی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ۔
ایکشن سے بھرپور کرکٹ شروع ۔۔#T20WorldCup #OmanvPNG#ICCT20WorldCup2021— Baber khan (@Baberkhansr) October 17, 2021
واضح ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا پہلا مقابلہ 24 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا، قومی ٹیم ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہے۔