ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے نیدرلینڈز کو 4 وکٹوں‌ سے ہرا دیا

ٹی 20 ورلڈ کپ کے 16ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے نیدرلینڈز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیویارک میں کھیلے جارہے گروپ ڈی کے میچ میں جنوبی افریقہ نے نیدرلینڈز کی جانب سے دیا جانے والا  104رنز کا ہدف 19ویں اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ڈیوڈ ملر نے 51 گیندوں پر 59 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، اسٹیزکی بھی 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے ویویان کنگما اور لوگان وین بیک2،2وکٹیں لے سکے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

نیدرلینڈز نے 6 وکٹیں گرنے کے بعد شاندار کم بیک کیا سبرینڈ نے 40 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، لوگن وین بیک 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 10 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، مائیکل لیویٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اوٹنیل بارٹمین نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، مارکو جینسن اور اینرک نورٹجی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

 جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مرکرام نے ٹاس جیت کر اسکاٹ ایڈورڈز الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

جنوبی افریقہ نے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کو شکست دی تھی جبکہ نیدرلینڈز نے نیپال کے خلاف کامیابی سمیٹی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے نیوزی لینڈ کو اپ سیٹ شکست دی جبکہ بنگلہ دیش نے بھی سری لنکا کو ہرا کر کامیابی حاصل کی۔