ٹی 20 ورلڈ کپ: ڈیرن سیمی بھی زمبابوے کی جیت پر حیران

سابق ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف زمبابوے کی جیت کے ایک روز بعد بھی حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔

ڈیرن سیمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کیا ہے جس میں انکا کہنا تھا کہ ’صبح اٹھنے کے بعد بھی میں حیران ہوں کہ جس طرح زمبابوے نے رنز کا دفاع کیا، پاکستان کے خلاف دفاع زمبابوے ٹیم کی مضبوط قوت ارادی کی وجہ سے ممکن ہوا ‘۔

ڈیرن سیمی نے مزید لکھا کہ  زمبابوے ٹیم نے گزشتہ رات اسٹار  ٹیم کی طرح کھیل پیش کیا ، وہ ٹیم آف اسٹارز نہیں ہے  وہ جیت کے مستحق تھے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ ٹو کے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی مشکل ہوگئی

131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 129 رنز بناسکی۔