ویڈیو: جنوبی افریقی اسٹار کرکٹر تبریز شمسی کا کراچی کنگز فینز کیلیے پُرجوش پیغام

پاکستان سپر لیگ کی مقبول فرنچائز کراچی کنگز کا حصہ بننے والے جنوبی افریقہ کے اسٹار اسپنر تبریز شمسی نے فینز کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے اسٹار ورسٹ اسپنر شمس تبریزی کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔

تبریز شمسی کراچی کنگز کی فیملی کا حصہ بننے پر بہت خوش ہیں اور انہوں نے اس موقع پر کراچی کنگز کے پرستاروں کے لیے پیغام بھی جاری کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں ایک بار پھر کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے پر پُرجوش ہوں اور فینز کے لیے اپنی اے گیم کے ساتھ میدان میں اتروں گا۔

پروٹیز کرکٹر نے پی ایس ایل 9 جیتنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کی ٹرافی جتنے میں کراچی کنگز کے لیے اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔