Tag: ،الیکشن کمیشن

  • اے آر وائی نیوز نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

    اے آر وائی نیوز نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

    اے آر وائی نیوز نے نہ صرف اہم ترین نیوز بریک کرنے کی روایت کو برقرار رکھا بلکہ اے آر وائی کی بریکنگ نیوز بن گئی دیگر تمام چینلز کی بریکنگ نیوز اور سپر نیوز بریکر ہونے کا تاج اے آر وائی نیوز کے سر سج گیا۔

    انقلابی اور آزادی مارچ کے نعرے انتخابی دھاندلی نہ منظور پر پہلے ہی ملک میں سیاسی فضا گرم تھی اور اے آر وائی نیوز کی بریکنگ سے سیاسی ماحول کی گرمی مذید بڑھ گئی۔ دھاندلی کیسےہوئی، کس کس نےکی، الیکشن دوہزار تیرہ میں تعینات سابق ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن افضل خان کے اہم انکشافات صرف اے آر وائی نیوز نے نشر کئے۔ سب سے آگے رہنے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اے آر وائی نیوز نے دوسرے تمام نیوز چینلز کو پیچھے چھوڑ دیا ۔یہ چینل ہو یا وہ چینل ہر نیوز چینل بن گیا اے آر وائی نیوز۔ یعنی اے آر وائی نیوز بن گیا سپر نیوز بریکر۔

  • حکومت چاہے بھی توچار حلقےنہیں کھل سکتے،الیکشن کمیشن

    حکومت چاہے بھی توچار حلقےنہیں کھل سکتے،الیکشن کمیشن

    اسلام آباد:  پی ٹی آئی کا مطالبہ اورحکومت کا موقف اپنی جگہ لیکن الیکشن کمیشن نے صاف صاف بتا دیا ہے کہ حکومت چاہے بھی توچار حلقےنہیں کھل سکتے۔

    چارحلقے کھولنے سے شروع ہونے والے مطالبے نے پی ٹی آئی کو بظاہر پوائنٹ آف نوریٹرن پر پہنچادیا،  سیاسی محاذ آرائی ڈواینڈ ڈائی کی نہج پر پہنچی توالیکشن کمیشن نے بتایا حکومت چاہے بھی تو تحریک انصاف کے مطالبے پر چار حلقہ نہیں کھل سکتے۔

     الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کمیشن یہ حلقے نہیں کھول سکتا، صورت صرف ایک ہے کہ انتخابی ٹریبونل حکم دے تو یہ حلقے کھولے جاسکتے ہیں، الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ آئین کے آرٹیکل دو سو پچیس کے تحت انتخابی پٹیشن کی سماعت ٹریبونل ہی کرسکتا ہے۔