Tag: ،رحمان ملک

  • آصف علی زرداری اور رحمان ملک کی اہم ملاقات، سیاسی امور پر گفتگو

    آصف علی زرداری اور رحمان ملک کی اہم ملاقات، سیاسی امور پر گفتگو

    لندن: سابق صدر آصف علی زرداری اور سینیٹر رحمان ملک کی لندن میں ملاقات ہوئی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ و سینیٹر رحمان ملک نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور پاناما لیکس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پڑھیں:  وزیر اعظم کے لیے بہتر ہے اپوزیشن کے ٹی او آرز تسلیم کرلیں، خورشید شاہ

    اس موقع پر سینیٹر رحمان ملک نے پاناما لیکس کے حوالے سے پارٹی پالیسی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’پارٹی حکمت عملی ملک کے مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے بنائی جائے‘‘۔ دورانِ ملاقات آصف علی زرداری نے سابق وزیر داخلہ کو پاناما لیکس کے حوالے سے پالیسی مرتب کرنے اور پارٹی رہنماؤں سے تجاویز لینے کے احکامات جاری کیے۔

    مزید پڑھیں:  پانامہ پیپرز: ٹی او آرز کمیٹی کی مدت آج ختم، ڈیڈ لاک برقرار

    یاد رہے پاناما لیکس کے بعد حکمراں جماعت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے اتحاد کرلیا ہے، اس ضمن میں مشترکہ اپوزیشن اور حکومتی کمیٹی کے مابین ٹی او آر کمیٹی کے مذاکراتی ادوار بھی ہوئے تاہم ہر بار بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر ہوگئے یہی وجہ ہے کہ  ٹی اور آرز پر مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے سربراہ نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’رائیونڈ مارچ کے معاملے میں اپوزیشن جماعتوں سے رابطے شروع کردئیے ہیں تاہم آئندہ اتوار کو پورے پروگرام کا اعلان کیا جائے گا‘‘۔

  • ایدھی نے آصف زرداری کی بیرون ملک علاج کی پیشکش پر بھی معذرت کرلی

    ایدھی نے آصف زرداری کی بیرون ملک علاج کی پیشکش پر بھی معذرت کرلی

     

    کراچی : سینیٹر رحمان ملک سابق صدر آصف علی زرداری کا خصوصی پیغام لے کر عبد الستار ایدھی کی عیادت کے لیے ایدھی ہوم پہنچ گئے اور بیرون ملک علاج کی پیشش کی تاہم عبدالستار ایدھی نے معذرت کرلی.

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے عبدالستار ایدھی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ سابق صدر آصف علی زرداری عبدالستار ایدھی کے صحت کے حوالے سے بہت فکرمند ہیں‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری نے ایدھی صاحب کو پیغام بھجوایا ہے کہ ’’اگر وہ اپنے علاج کے لیے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں تو ان کے سارے اخراجات اٹھانے کے لیے تیار ہیں‘‘۔ تاہم عبدالستار ایدھی نے پیشکش مسترد کرتے ہوئے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ جو سہولیات اور سکون پاکستان میں میسر ہے وہ کہیں حاصل نہیں ہوسکتا۔

    رحمان ملک نے نوشکی ڈرون حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ملا اختر منصور کو ایرانی سرزمین پر نشانہ اس لیے نہیں بنایا کہ اُن کی پالیسیاں بہت سخت ہیں، پاکستان کو بھی اپنی پالیسیوں میں واضح موقف اپنانا ہوگا۔

    سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت افغانستان اور ایران کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف سازشیں کررہا ہے. مصطفیٰ کمال کے الزامات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر رحمان ملک نے کہا کہ ’’جس کشتی کا ملاح نہ ہو وہ چل ہی نہیں سکتی، کمال نے میرے اوپر جھوٹے الزامات لگائے ہیں‘‘۔

    یاد رہے قبل ازیں چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے بھی عظیم سماجی رہنما  عبدالستار ایدھی کے بیرون ملک علاج کے تمام اخراجات برداشت کرنے کی پیشکش کی تھی تاہم اس پیشکش پر بھی ستار ایدھی نے معذرت کرلی تھی۔

  • جمہوری نظام کےتسلسل کاانحصار وزیراعظم پرہے، رحمان ملک

    جمہوری نظام کےتسلسل کاانحصار وزیراعظم پرہے، رحمان ملک

    کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نےوزیراعظم کواے پی سی بلانے کامشورہ دے دیاکہتےپرامن احتجاج سب کاحق ہے۔

    رحمان ملک نے وزیراعظم کواے پی سی بلانے کامشورہ دیا کہتے ہیں جمہوری نظام کاتسلسل یاوسط مدتی انتخابات صورتحال کاانحصار وزیراعظم پرہے، اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا طاہرالقادری ہوں یا عمران خان پرامن احتجاج سب کاجمہوری حق ہے ، سابق وزیرداخلہ کاکہناتھاچودہ اگست قومی وحدت کی علامت ہےکسی کوجشن آزادی کی تقریبات میں شرکت کادعوت نامہ نہیں ملااس روز حکومت کی اہلیت کاپہلاامتحان ہوگا، رحمان ملک نےکہااس وقت اسلام آباد میں گھٹن کاماحول ہے جونہیں ہوناچاہئے۔