Tag: ،شاہ محمودقریشی

  • بھارتی مسلمانوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں، وزیرخارجہ

    بھارتی مسلمانوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں، وزیرخارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی مسلمانوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں بھارت میں مسلم کش فسادات سے متعلق ایرانی ہم منصب کے بیان کا خیرمقدم کیا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی مسلمانوں کی زندگیوں کو شدیدخطرات لاحق ہیں، جواد ظریف کے بھارتی مسلمانوں کےتحفظ، بہبود پر خدشات درست ہیں۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی مسلمان آر ایس ایس کے جتھوں کے تشدد کا شکار ہیں، بھارت میں شدید مذہبی فسادات پھوٹ پڑے ہیں،مذموم انداز سے مسلمانوں کا منظم قتل عام پورے خطے کے لیے خطرہ ہے۔

    بھارتی پولیس کی نگرانی میں مسلمانوں کے قتل عام سے شدت پسندی جنم لےگی،وزیراعظم

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ آر ایس ایس کے غنڈے بھارتی پولیس کی نگرانی میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔

  • ایرانی وزیرخارجہ 2 روزہ دورے پر آج پاکستان آئیں گے

    ایرانی وزیرخارجہ 2 روزہ دورے پر آج پاکستان آئیں گے

    اسلام آباد : ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے جہاں وہ اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف 2 روزہ دورے پرآج پاکستان آئیں گے، وہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے با ضابطہ مذاکرات کریں گے۔

    ایرانی وزیرخارجہ اور اور شاہ محمود قریشی کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔

    جواد ظریف وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے اس کے علاوہ ان کی سیاسی وعسکری رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ نئی حکومت کے بعد کسی بھی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ہم اپنی خارجہ پالیسی میں امریکی اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کو بھی دیکھ رہے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ایران کے ساتھ طویل سرحد ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ان سرحدوں پردیرپا امن برقرار رہے۔

    واضح رہے کہ ایران پاکستان کا ایک قریبی ہمسایہ ملک ہے، جس کے ساتھ پاکستان کے تاریخی، سماجی اور مذہبی تعلقات ہونے کے باوجود باہمی تجارت کا حجم بہت کم ہے اور غیرجانبدار حلقوں کے نزدیک
    اس کی وجہ ماضی میں ایران پر عائد تجارتی پابندیاں ہیں۔

  • تحریک انصاف کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

    تحریک انصاف کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

    ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہے کہ حکومت کی جانب سے بھارتی دراندازی پر پارلیمانی اجلاس بلانا خوش آئند ہے  پی ٹی آئی ملکی مفاد کی خاطر اس اجلاس میں شرکت کرے گی۔

    ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ’’ہم ملکی مفادات کو ذاتی خواہشات اور جماعتی ترجیحات پر فوقیت دیتے ہیں اس لیے حکومت کی جانب سے بلائے گئے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے‘‘۔

    پڑھیں:  چار ممالک کا شرکت سے انکار،سارک کانفرنس ملتوی

    انہوں نے سارک کانفرنس ملتوی ہونے پر بطور سابق وزیر خارجہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’بھارت کو خدشہ تھا کہ کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر  میں ہونے والے مظالم کے حوالے سے بات کی جائے گی اس لیے پڑوسی ملک نے ایک سازش کے تحت دیگر ایشیائی ممالک کو اپنے ساتھ ملا کر ملتوی کروایا تاکہ عالمی دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹائی جائے‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں کا اجلاس ہوگا

    شاہ محمود قریشی نے بھارت پر واضح کیا کہ کشمیر کا مسئلہ جنگ کے ذریعے حل نہیں کیا جاسکتا تاہم اس مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہیں، اگر بھارت اس مسئلے کا حل چاہتا ہے تو وہ بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرے‘‘۔

    مزید پڑھیں:   بھارت کا سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار

    تحریک انصاف کے رہنماء کا کہنا تھا کہ ’’ حکومت کی کوتاہی کے باعث سفارتی سطح پرپاکستان مشکلات کاشکارہے، دفتر خارجہ میں کوئی کپتان نہیں اور ٹیم بغیر کپتان کے کھیلنے کی کوشش کرتی ہے۔ انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ دفتر خارجہ کے لیے جلد از جلد کسی مناسب آدمی کا انتخاب کیا جائے تاکہ پاکستان کو مسائل سے نکالا جاسکے‘‘۔

    اسے سے متعلقہ خبر:  پارلیمانی کانفرنس،شیخ رشیدکومدعونہ کرنے پرعمران خان کی مذمت

    رہنماء پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ’’موجودہ صورتحال میں حکومت کی جانب سے مشترکہ اجلاس کا انعقاد خوش آئند ہے، اس وقت ملک کو قومی اتحاد کی ضرورت ہے‘‘، انہوں نے حکومت کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن شیخ رشید کو بھی پارلیمانی اجلاس کی دعوت دے اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سینئر آرمی آفیسر کو بھی مدعو کیا جائے تاکہ سرحدی صوتحال پر سب کو اعتماد میں لیا جاسکے۔

  • بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن کی کوتاہی،ناکامی سامنے آگئی، شاہ محمود قریشی

    بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن کی کوتاہی،ناکامی سامنے آگئی، شاہ محمود قریشی

    ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں الیکشن کمیشن کی کوتاہی اور ناکامی سامنے آگئی۔

    ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں اموات ،جھگڑے ،اور بے ضابطگیاں سامنے آئیں جو کہ الیکشن کمیشن کی خامیوں کو ظاہر کرتی ہیں الیکشن کمیشن کو اگلے مرحلے کے انتخابات کے سلسلے میں بہتر انتظامات کرنے ہونگئے۔

     انکا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات اور عام انتخابات میں بہت فرق ہوتا ہے اور ان میں عوام کی ترجیحات بھی الگ ہوتیں ہم نتائج کا جائزہ لے رہے ہیں اور مکمل نتائج آنے کے بعد اس پر بات کریں گئے۔

     ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں ہونے والی اموات پر افسوس ہے اور فیصل آباد میں ہمارے معصوم کارکن کے قاتلوں کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے چاہے وہ کوئی بھی ہوں۔

  • شاہ محمود قریشی درباروں کی گدی نشینی سے فارغ

    شاہ محمود قریشی درباروں کی گدی نشینی سے فارغ

    ملتان: گدی نشینی کےتنازعہ پربھائی بھائی کےسامنے آگیا،شاہ محمودقریشی نےدرباروں کو سیاست کیلئےاستعمال کیا،مریدین کی شکایت پرگدی نشینی سےہٹایا،چھوٹے بھائی مُریدحسین قریشی کا پریس کانفرنس سے خطاب۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو انکے بھائی مرید حسین قریشی نے دربار حضرت بہاؤالدین ذکریا اور دربارحضرت شاہ رکن عالم کی گدی نشینی واپس لے لی۔

    ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سترہ سال قبل شاہ محمود کو گدی نشینی دینا میری غلطی تھی، انہوں نے گدی نشینی کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا شروع کردیا،اور مریدین کی شکایات پر میں یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔