Tag: ، بلاول بھٹو زرداری

  • ہم کسی فرد کے خلاف نہیں جمہوریت کے حق میں ہیں، بلاول بھٹو

    ہم کسی فرد کے خلاف نہیں جمہوریت کے حق میں ہیں، بلاول بھٹو

    گھوٹکی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم کسی فرد کے خلاف نہیں جمہوریت کے حق میں ہیں، ہمارے سیاسی قیدیوں کا ایک کیس ثابت نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طریقے سے آئین کو بار بار توڑا گیا انصاف تو ایک دن ہونا تھا، بینظیر بھٹو شہید ہوکر بھی زندہ ہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پرویز مشرف سے متعلق تفصیلی فیصلہ دیکھیں گے، مشرف سے متعلق تاریخ میں پہلی بار ایسا فیصلہ آیا ہے، ذوالفقار بھٹو نے کہا تھا جمہوریت بہترین انتقام ہے، ہم جمہوریت کے حق میں ہیں اور جدوجہد بھی اس کے لیے ہے، تاریخی فیصلے سے ثابت ہوتا ہے ہماری جدوجہد درست تھی، ایسے فیصلے سے مستقبل میں کوئی غیرجمہوری قدم نہیں اٹھائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ہر حکومت عوام پر بوجھ ڈالتی ہے پیپلزپارٹی بوجھ اٹھاتی ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ سب سے زیادہ روزگار پیدا کیا اور دلوایا ہے، پیپلزپارٹی کو پھر موقع ملا تو پھر روزگار دلوائیں گے۔

    مزید پڑھیں: آئین شکنی کیس میں پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے سیاسی قیدیوں پر الزامات بے بنیاد تھے، قانون کہتا ہے جب تک مجرم ثابت نہ ہوں انہیں قید نہیں کیا جاسکتا، الزام کی بنیاد پر پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو قیدی بنایا گیا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ قیادت جیل سے باہر ہے اب مل کر جدوجہد کریں گے، حکومت نے کسی قانون سازی میں اپوزیشن سے رابطہ نہیں کیا، آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق تفصیلی فیصلہ آگیا ہے، پیپلزپارٹی کے اجلاس میں مدت ملازمت پر میرٹ پر فیصلہ کریں گے۔

  • عمران خان صادق اور امین نہیں ہیں، بلاول بھٹو

    عمران خان صادق اور امین نہیں ہیں، بلاول بھٹو

    مانسہرہ: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب خود کہتے ہیں لیڈر کو صادق اور امین ہونا چاہیے مگر جب یہ خطاب کرتے ہیں تو عوام سے نیا جھوٹ بولتے ہیں، خیبرپختونخوا کا تعلیمی نظام تباہ ہوگیا مگر عمران خان کے ساتھیوں کے نجی اسکول ترقی کررہے ہیں، نواز شریف خود کو معصوم ظاہر کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر ایسا نہیں ہے۔

    مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کہہ رہے ہیں کے پی کے میں دیے جانے والے ٹھیکوں سے خان صاحب کا کچن اور جہانگیر ترین کا جہاز چل رہا ہے، صحت کے نظام کو پرائیوٹائز کردیا گیا اور اسکولوں کا سرکاری نظام بھی مکمل تباہ کردیا گیا، کے پی کے حکومت نے سیاسی اختلاف کی بنیاد پر نصرت بھٹو کینسر اسپتال بند کروایا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف نے دہشت گردوں کے خلاف ہونے والے آپریشن کی مخالفت کی اور شدت پسندوں کو اپنا بھائی کہا، عوام کو سب یاد ہے اور انہوں نے آپ کی کارکردگی دیکھ کر آپ کا مکروہ چہرہ دیکھا لیا ہے، عمران خان صاحب آپ نے صوبے کے عوام کی حمایت میں کبھی آواز بلند نہیں کی اور نہ ہی اُن کے شناختی کارڈ بلاک ہونے پر کوئی آواز اٹھائی۔

    بلاول بھٹو نے ایک بار پھر کہا کہ عوام سمجھ چکے ہیں کہ تحریک انصاف اور عمران خان نے انہیں صرف استعمال کیا، 2018 میرا پہلا الیکشن اور عمران خان کا آخری الیکشن ہوگا۔

    مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میاں صاحب نے جی ٹی روڈ پر تماشا لگایا اور اپنے آپ کو مظلوم ثابت کرنے کی کوشش کی، میاں صاحب آپ کو سپریم کورٹ نے ہمیشہ کے لیے نااہل قرار دیا ہے آپ شکل سے معصوم لگتے ہو مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔

    بلاول نے کہا کہ جب بھی نوازشریف کے تخت کو خطرہ پیش آیا انہوں نے پارلیمنٹ کی طرف دیکھنا شروع کیا اور جب حالات ٹھیک رہے تو ایوان میں آنا تک گوارا نہیں کیا، عوام سے ووٹ لے کر نواز حکومت نے غریبوں کے لیے کچھ نہیں کیا بلکہ لوٹ کھسوٹ کے نظام کو تقویت دی۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ایک طرف نواز شریف اپنے آپ کو مظلوم ثابت کرنے کے لیے عوام کو سڑکوں پر لارہے ہیں تو عمران خان آئین میں ترمیم کے خلاف عوام کو سڑک پر لانے کا عندیہ دے چکےہیں، یہ دونوں جماعتیں اقتدار کی ہوس میں ہیں اور کرسی پر نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے پاس منشور ہے اور عوامی فلاح کے منصوبے ہیں۔

    بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہم آئندہ انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے اور غریب، مزدور، کسان کو ریلیف فراہم کریں گے، غربت کا خاتمہ کریں گے، نوجوانوں کو روزگار اور عورتوں کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے کیونکہ میں اقتدار غریبوں اور عوام کے لیے چاہتا ہوں۔

    چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ اگر عوام نے میرا ساتھ دیا تو میں بھی انہیں مایوس نہیں کروں گا۔

  • چھوڑ کر جانے والوں سے متعلق پریشانی نہیں، جیالے میرے ساتھ ہیں، بلاول

    چھوڑ کر جانے والوں سے متعلق پریشانی نہیں، جیالے میرے ساتھ ہیں، بلاول

    لاہور: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ تاریخ شاہد ہے کہ شریف خاندان کا کبھی احتساب نہیں ہوا، دیکھتے ہیں ان کا احتساب ہوتا ہے کہ نہیں، پارٹی چھوڑنے والوں سے متعلق کوئی پریشانی نہیں، جیالے میرے ساتھ ہیں۔

    لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفت گو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاناماکیس اور جے آئی ٹی کی کارروائی قانون کی حکمرانی کا بھی امتحان ہے،نوازشریف نے پچھلے 5 سال قانون کی بالادستی پر بہت بات کی،دیکھتے ہیں تخت رائے ونڈ کا احتساب ہوتا ہے یا نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ شریف خاندان کا کبھی احتساب نہیں ہوا، جے آئی ٹی میں جنہیں بلایا گیا ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، پاناما کیس میں جو بھی ہو قانون کے مطابق ہونا چاہیے۔

    پیپلز پارٹی پنجاب کے متعدد رہنماؤں کی پے درپے پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق انہوں نے کہا کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کی پریشانی نہیں، جیالے میرے ساتھ ہیں۔