Tag: ، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن، پانامہ پیپرز، پانامہ لیکس، اپوزیشن، ایازصادق

  • عمران خان وزیراعظم نہ بننے کی سزا پورے ملک کو دے رہے ہیں، دانیال عزیز

    عمران خان وزیراعظم نہ بننے کی سزا پورے ملک کو دے رہے ہیں، دانیال عزیز

    اسلام آباد: مسلم لیگ (نواز) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان کو وہ جگہ نہیں ملی جس کے لیے وہ تڑپ رہے ہیں اور اس کی سزا پورے ملک کو دے رہے ہیں۔

    وہ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ عمران خان جس عہدے کے حصول کے لیے بے چین ہیں وہ انہیں نہیں ملا تو ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلانے لگے۔

    انہوں نے کہا کہ بنی گالہ پراپرٹی ڈیل میں عمران خان کا نام ہے جمائما کا نہیں اور جمائما کے پیسوں کا منی ٹریل آپ دے سکتے ہیں اب آپ بھاگیں نہیں، دلیر بنیں اور جواب دیں۔

    دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے لکھ کر دیا تھا کہ کمیشن بنایا جائے لیکن عمران خان نے یہ اقدام مسترد کر دیا تھا اس کے باوجود وزیراعظم کے وکلاء ان کا اور ان کے اہل خانہ کا موقف عدالت میں پیش کر رہے ہیں۔

    انہوں نے خیبر پختونخوا کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کے پی کے میں ڈھائی سال بعد احتساب کمیشن بنا لیکن اب تک کمیشن کا ڈی جی نہیں لگایا جا سکا جس سے تحریک انصاف کی سنجیدگی کا بھرپور اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

    مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ 13 تاریخ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پتا لگے گا کہ کونسی جماعت حکم امتناع کے پیچھے چھپ رہی ہے اور کون سی جماعت الزامات کا جواب دینے عدالتوں کے چکر لگا رہی ہے۔

    دانیال عزیز نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین کی تنقید سے فوج کے علاوہ کوئی بھی ادارہ محفوظ نہیں رہا ہے اور ان کی دھرنوں اور الزام تراشیوں سے بھری سیاست نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

  • پی پی 97 ،دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ ن کامیاب،تحریک انصاف کی سیٹ ہاتھ سے گئی

    پی پی 97 ،دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ ن کامیاب،تحریک انصاف کی سیٹ ہاتھ سے گئی

    گوجرانوالہ : حلقہ پی پی 97 کے دو پولنگ سٹیشنوں کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد اشرف وڑائچ 446 ووٹوں سے جیت گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 97 میں 21 جون 2015ءکو ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار محمد ناصر چیمہ کو کامیاب قرار دے دیا گیا تھا جس کے بعد مد مقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری محمد اشرف وڑائچ نے سپریم کورٹ میں پولنگ اسٹیشن نمبر 118 اور 120 کی گنتی کروا کر اسے حلقہ پی پی 97 کے کُل ووٹ میں شامل کرنے کی درخواست جمع کروائی تھی۔

    کیس کی سماعت چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی جس نے حکم صادر کیا کہ یکم جون 2016 کو فیصلہ دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حکم جاری کیا تھا کہ 33 پولنگ سٹیشنوں کے ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی میں پولنگ سٹیشن نمبر 118 اور 120 کے ووٹوں کو شامل کر کے ضمنی انتخابات میں جیتنے والے امید وار کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

    سپریم کورٹ کے حکم پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر گوجرانوالہ نے مسلم لیگ (ن )کے چوہدری محمد اشرف وڑائچ اور تحریک انصاف کے ناصر چیمہ کی موجودگی میں کی گئی ووٹوں کی گنتی میں مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد اشرف وڑائچ 446 ووٹوں سے دوبارہ ایم پی اے منتخب ہوگئے،جن کا نوٹیفیکیشن آج جاری کیا جائے گا۔

    چوہدری محمد اشرف وڑائچ کی کامیابی کے اعلان پر گاﺅں پپناکھ میں مسلم لیگ (ن) کے ہزاروں کارکنان ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے اور پارٹی ترانے گاتے رہے،اس موقع پر مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

    واضح رہے دوبارہ گنتی کے مطابق چوہدری محمد اشرف وڑائچ 28046 ووٹوں سے جیتے جبکہ ناصر چیمہ 27600 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ہیں، جس کے بعد چوہدری اشرف کی صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی گئی جب کہ تحریک انصاف کے چوہدری محمد ناصر چیمہ 11 ماہ اور 22 دن تک ایم پی اے رہنے کے بعد فارغ ہو گئے۔

  • بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں پر تنقید

    بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں پر تنقید

    کراچی: چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم پاکستان کے غیرملکی دوروں پر تنقید کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کے ویب سائٹ پر چئیرمین پیپلزپارٹی نے وزیر اعظم کے غیرملکی دوروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے قومی اسمبلی کے اجلاسوں سے زیادہ غیرملکی دوروں پر حاضر ہوتے ہیں۔

    وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ایک روزہ دورے پر ترکی میں موجود ہیں جبکہ وہ جمعرات کے روز تاجکستان کے دورے سے وطن واپس آئے تھے۔

    مزید پڑھیں : متحدہ اپوزیشن کا وزیرِاعظم کی غیر حاضری پر مسلسل چوتھے روز اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ

    واضح رہے وزیر اعظم پاکستان کی عدم موجودگی پر اپوزیشن کی جانب سے مسلسل سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاسوں کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔

    دوسری جانب اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم کو پانامہ لیکس کے حوالے سے سات سوالات پر مبنی سوال نامہ ارسال کر کے مطالبہ کیا گیا ہے کہ میاں محمد نوازشریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں ان کے جوابات دیں۔

    پڑھیں :  وزیرِاعظم اسمبلی کے کٹہرے میں،اپوزیشن کے 7 سوالات

     گزشتہ روزچئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردای نے سپریم کورٹ کی جانب سے حکومتی ٹی اوآرز مسترد ہونے پر حکومت کو مشورہ دیا تھا کہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر نئے ٹی او آرز تشکیل دیں تاکہ پانامہ کے مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جاسکے۔